آبادی میں بے تحاشااضافہ معیشت اور وسائل پر دباؤ ہے، عارف علوی

  آبادی میں بے تحاشااضافہ معیشت اور وسائل پر دباؤ ہے، عارف علوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی یوم آبادی کے موقع پر کہا کہ آبادی میں بے تحاشہ اضافہ سے ہماری معیشت کی ترقی اور دستیاب وسائل پر دباؤ بڑھے گا،ہمیں غربت، زچگی کی خراب صورتحال، غذائی قلت کے نہ ختم ہونے والے سلسلہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اپنے ٹوئٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ بچے کودوسال سے زائد عرصہ ماں کا دودھ پلاناقدرتی عمل بھی ہے اور قرآن پاک کے مطابق بھی ہے،علماء کرام اور میڈیا نے کورونا وباء کے دوران آگاہی میں موثر کردار اداکیا، علماء کرام اور میڈیا کوآبادی میں تیزی سے اضافہ کی روک تھام سے متعلق آگاہی پیدا کرنے میں بھی اپنا کردار اداکرنا چاہئے، تمام اسلامی ممالک میں آبادی میں اضافہ کی روک تھام کیلئے جامع مہم شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
عارف