لوئر دیر،زوال بابا ہسپتال میں کورونا انٹی باڈی ٹیسٹ سنٹر کا افتتاح

لوئر دیر،زوال بابا ہسپتال میں کورونا انٹی باڈی ٹیسٹ سنٹر کا افتتاح

  

لوئر دیر (نامہ نگار) الخدمت فاونڈیشن لوئر دیر کر زیر اہتمام زوال بابا ہسپتال میں کورونا انٹی باڈی ٹسٹ سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا اس حوالے سے الخدمت ہسپتال زوال بابا میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزاہ محمد یعقوب خان، جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ارشد زمان الخد مت فاونڈیشن کے ضلعی صدر فضل محمود،جنرل سیکرٹری سلطان زیب،الخدمت ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر مجید اللہ سابق تحصیل ناظمین ناظم عمران الدین ایڈوکیٹ اور ریاض محمد ایڈوکیٹ کے علاوہ دیگر زمہ دار بھی موجود تھے،اس موقع پر سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد یعقوب خان اور الخدمت فاونڈیشن کے ضلعی صدر فضل محمود نے فیتہ کاٹ کر ہسپتال میں کورونا انٹی باڈی ٹسٹ کولیشن سنٹر آغاز کیا،اس موقع پر ایک درجن سے زائد افراد نے کورونا انٹی باڈی ٹسٹ کیلئے خون کے نمونے دئے،تقریب سے اپنے خطاب میں سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد یعقوب خان،الخدمت فاونڈیشن کے صدر فضل محمود،جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری ارشد زمان و دیگر نے کہاکہ کورونا وباء میں الخدمت فاونڈیشن نے مستعد کردار ادا کیا ہے،لاک ڈاون سے لیکر غرباء میں مفت فوڈ پیکچ کی تقسیم،عوام میں اگہی مہم چلانے سمیت ایمبولینس سروس کی فراہمی اور اب کورونا وباء کی ٹیسٹنگ کی بندوبست کے ساتھ ساتھ کورونا انٹی باڈی ٹسٹ کولیشن سنٹر قیام کیے جارہے ہیں انھوں نے کہاکہ اگر چہ کورونا وباء کے پھیلاؤ روکنے کیلئے حکومت کی زمہ داری تھی لیکن حکومت نے کورونا کو سیاست کے نذرکرکے اپنے لئے مالی امداد لینے کی کوشش کی،انھوں نے کہاکہ الخدمت فاونڈیشن نے اپنے محدود وسائل میں ضلع دیر میں چار کروڑ 50لاکھ مالیت کے 14000سے خاندانوں میں فوڈ پیکچ تقسیم کیں،مقررین نے کہاکہ الخدمت فاونڈیشن بلا امیتاز اور بلاتفریق خدمت پر یقین رکھنی والی دکھی انسانیت کی تنظیم ہے جو بغیر نسل اور مذہب دکھی انسانیت کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف ہے انھوں نے کہاکہ الخدمت ہسپتال نے قلیل مدت میں غریب عوام کیلئے معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے جنرل او پی ڈی کے آغاز کے ساتھ ساتھ ائی یونٹ اور او ٹی کو بھی فعال کر دیا ہے،انھوں نے کہاکہ الخدمت فاونڈیشن دکھی انسانیت کی بلاامتیاز خدمت جاری رکھے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -