سابق ڈین پروفیسر ڈاکٹرجہانگیر خان کی ڈین کی پوسٹ پر بحالی کیلئے دائررٹ پٹیشن نمٹا دی

سابق ڈین پروفیسر ڈاکٹرجہانگیر خان کی ڈین کی پوسٹ پر بحالی کیلئے دائررٹ ...

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ نے نوشہرہ میڈیکل کالج کے سابق ڈین پروفیسر ڈاکٹرجہانگیر خان کی ڈین کی پوسٹ پر بحالی کیلئے دائررٹ پٹیشن نمٹا دی جس پر جلد تفصیلی فیصلہ جاری کیاجائیگا چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں قائم دورکنی بنچ نے پروفیسر ڈاکٹر جہانگیر خان کی جانب سے دائررٹ کی سماعت کی دوران سماعت درخواست گزارکے وکیل زرتاج انور ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین بورڈ آف گورنرز قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نے انکے موکل کو ڈین کی پوسٹ سے ہٹادیا ہے حالانکہ اسکے موکل کو باقاعدہ اشتہار جاری ہونے کے بعد 5سال کے عرصے کیلئے تقرری کی گئی تاہم چیئرمین بی اوجی نے بغیر کسی طریقہ کار انہیں ڈین کی پوسٹ سے ہٹایا ہے جسکے خلاف عدالت سے رجوع کیا گیا انہوں نے موقف اپنایا کہ ایکٹ کے مطابق ڈین کو ہٹانے کا طریقہ کاروضع ہے اوراسکے موکل کو صرف ایک سال گزرنے کے بعد ہی متعلقہ پوسٹ سے ریلیو کردیا گیا ہے انہوں نے متعلقہ اعلامیہ معطل کرکے حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا کی عدالت نے درخواست پر دلائل مکمل ہونے پرکیس نمٹادیا ہے جس پر جلدتفصیلی فیصلہ جاری کیاجائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -