گذشتہ 7سالوں سے صوبے میں کرپشن کا بازار گرم ہے، ہمایوں خان

  گذشتہ 7سالوں سے صوبے میں کرپشن کا بازار گرم ہے، ہمایوں خان

  

 پشاور (سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر ہمایون خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے سات سالوں سے خیبر پختونخوا میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے جس سے عوام کی زندگی مشکل بن گئی ہے جبکہ آڈیو ٹیپ اسکا زندہ ثبوت ہے،کرپشن کے الزام میں نکالے جانے والے پھر سے صاف ہو گئے،پتہ نہیں انکے پاس کونسی ڈرائی کلینگ مشین ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر ہمایون خان پشاور پریس کلب مں پریس کانفرنس سے اپنے خطاب میں کیا انکے ہمراہ پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے صوبائی صدر ہمایون خان نے کہا کہ کہ چینی مافیا کو ملک سے باہر بیج دیا گیا سرکاری پروٹوکول کیساتھ جبکہ اپوزیشن پر کرپشن کا الزام لگتے ہیں اور نام ای سی ایل میں ڈالا جاتا ہے صوبائی صدر ہمایون خان نے کہا کہ پیٹرول میں کتنی کرپشن ہوئی بحران پیدا ہوگیا،ایک وزیر کرپشن کرتا ہے اُسکی دوسری وزارت مل جاتی ہے مالم جبہ سکینڈل پر بیانات بھی آئے لیکن عملدرآمد نہیں ہوئی اسی طرح بلین سونامی ٹری میں بے انتہا کرپشن ہوئی جس پر سٹینڈننگ کمیٹی نے اپنی رپورٹ جمع کرائی ہے صوبائی صدر ہمایون خان نے کہا کہ سکول کے فیک انرولمنٹ کے وظیفے کس کے جیب میں گئے، عمران نے کرپشن کے خلاف آواز اُٹھائی سب کو پتہ ہے وہ کرپشن کا ساتھی ہے ہمایون خان نے مزید کہا کہ پی آئی کا کیا حشر ہوا لگتا ہے اُسکو بھی کسی ساتھی کو دینا چاہتے ہیں جبکہ:عمران خان کے اردگرد سب کرپٹ مافیا بیٹھا ہے،کرونا کے نام پر لوگوں کے ساتھ مذاق جاری ہے،آئی ایم ایف کی ایما پر بجلی پر سبسڈی ختم کی گئی،عمران خان کے جھوٹے دعوں کو بے نقاب کرنے کا وت آگیا ہے،عمران خان کے سلیکٹڈ کابینہ آراکین عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں تاہم پاکستان کی عوام انسے بے زار ہے وہ بھی جان چکے ہی ہیں پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اجمل وزیر نے کمیشن طلب کی اُس پر اُسے نکالاگیا،اطلاعات کے وزیر وزیر اعلیٰ ہیں اُسکو ہٹانا چاہئے جبکہ اجمل وزیر کہتے آرہے ہیں وزیر اعلیٰ عمران خان کی وژن کے مطابق کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اجمل وزیر کو بلی کا بکرا بنایا گیا ہے،کوویڈ کے پیسوں میں کرپشن کررہے ہیں جبکہ ڈاکٹرز مررہے ہیں لوگ مررہے ہیں اور یہ کرپشن میں مصروف ہیں،فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آپ اپنوں کرپشن کو چھپانے کے لئے اُنکو سائیڈ کرتے ہیں،نیب سورہی ہے اگر صحیح ٹرائیل شروع ہوجائے آدھی کابینہ کرپٹ ثابت ہوگی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بھٹو نے جن لوگوں کو کرپشن پے فارغ کیا اُنمیں اکرام اللہ نیازی صاحب بھی تھے،اُس پر پی ٹی آئی خاموش ہیں،فیصل کریم کنڈی پشا نے مزید کہا کہ سوات موٹروے میں کرپشن کی انتہا ہوئی ہے،ڈی کلاس ٹھیکدار بھی اس سے بہتر بنادیا گیا ہے،پٹرولیم میں پہلی دفع اوگرا کو بائی پاس کیا گیا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایف ڈبلیو اوکرپشن کرے گی تو حساب بھی دے گی،ایف ڈبلیو او کوئی فرشتہ نہیں، ٹھیکے لینگے تو حساب بھی دینگے، فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ محمود خان سے مطالبہ کیا ہے کہ سوات موٹروے کی انکوائری کی جائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -