تہکال واقعہ،کمیشن نے واقعہ میں ملوث 3 پولیس اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ کرلئے

تہکال واقعہ،کمیشن نے واقعہ میں ملوث 3 پولیس اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ کرلئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(نیوزرپورٹر) تہکال پولیس کی شہری پرتشدد کیس میں جوڈیشل انکوائری کمیشن نے واقعے میں ملوث تین پولیس اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ کر لئے بیانات قلمبند کرنے والوں کی تعداد18ہوگئی ہے جسٹس لعل جان خٹک کی سربراہی میں قائم جوڈیشل کمیشن کے روبروگذشتہ روز واقعے میں ملوث تین پولیس اہلکار کانسٹیبل توصیف عالم، سپاہی نعیم خان اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر ظاہر اللہ پیش ہوئے جنہیں پشاورجیل سے لایاگیاتھا اس موقع پر انہوں نے کمیشن کے سامنے اپنے بیانات قلمبند کروائے،جوڈیشل انکوائری کمیشن کے ترجمان سید حسن رضا شاہ کے مطابق کمیشن نے اب تک 18گواہان کے بیانات قلمبند کرلئے ہیں کمیشن روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کر رہی ہے کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس کیس میں مزید گواہان آج قلمبند کرینگے۔