پشاور شہر میں چھوٹے ہوٹلوں میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیرنے کا سلسلہ جاری
پشاور (سٹی رپورٹر)پشاور شہر میں چھوٹے ہوٹلوں میں کورونا ایسو او پیز کی دھجیاں بکھیرنے کا سلسلہ جاری ہے،شہر کے مختلف علاقوں میں واقع چائے خانے اور کھانے کے ریسٹورنٹس میں سماجی فاصلہ کے بر عکس عوام کا انا جانے کا سلسلہ کورونا وباء پھیلنے کے مترادف ہے،تفصیلات کے مطابق شہر میں مستری خانوں،اڈوں اور دیگر کاروباری جگہوں پر بنائے گئے چھوٹے ریسٹورنٹس پر ناغہ کے دن بھی کھلی رہی جبکہ ایس او پیز پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا جا رہا جس سے نہ صرف کورونا وباء پھیلنے کا خدشہ ہے بلکہ دیگر امراض بھی پھیلنے کا امکان ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اس سارے صورت حال پر چشم پوشی اختیار کی ہوئے ہے۔