بیروزگاری پر قابو پالیا،پاکستان کی مالی مشکلات جلد ختم ہونے والی ہیں:گورنر اسٹیٹ بینک

بیروزگاری پر قابو پالیا،پاکستان کی مالی مشکلات جلد ختم ہونے والی ہیں:گورنر ...

  

کراچی(این این آئی)گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹررضا باقرنے کہاہے کہ پاکستان کی مالی مشکلات جلد ختم ہونے والی ہیں۔حالات بہت جلد ایسے ہوں گے جیسے کورونا سے پہلے تھے،اگر شرح سود کم نہ ہوتی تو لوگ مشکل میں آجاتے،مہنگائی کی طلب بڑھنے سے کوئی تعلق نہیں،ہم نے بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرلیا تھا۔گزشتہ روزیہاں خصوصی گفتگوکرتے ہوئے رضا باقر نے کہا کہ ہم تاریخی معاشی بحران سے گزر رہے ہیں۔زرمبادلہ میں اضافہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں کمی سے ہوا۔ جتنا پیسا دوست ممالک نے دیا اتنا ہی قرضے میں لوٹا دیا۔ ایکسپورٹس کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھتاہے۔ شرح سود کم کرکے7فیصدپرلے آئے ہیں۔کورونا آیا تو کئی لوگ بے روزگار ہو گئے۔ریسٹورنٹ، شاپنگ سینٹرز بند ہونے سے آمدنی متاثرہوئی۔تاہم اسٹیٹ بینک کی اسکیم سے بے روزگاری پرقابو پالیا گیا۔ڈاکٹر رضا باقرنے کہاکہ کورونا آنے سے پہلے معیشت بہتری کی سمت گامزن تھی۔ اسٹیٹ بینک نے معیشت کو کورونا سے بچانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔موجودہ مہنگائی کی وجہ رسد میں رکاوٹیں ہیں۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13سے کم کر کے تین ارب ڈالر پر لے آئے۔ پاکستان کی مالی مشکلات جلد ختم ہونے والی ہیں۔

گورنراسٹیٹ بینک

مزید :

صفحہ اول -