میرے خلاف منظم سازش ہوئی ہے، اجمل وزیر

میرے خلاف منظم سازش ہوئی ہے، اجمل وزیر

  

پشاور(آئی این پی)سابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کا عہدے سے ہٹانے جانے کے بعد بیان سامنے آگیا ان کا کہنا ہے کہ سازشیوں نے راستہ روکنے کے لیے گھٹیا طریقہ اپنایا۔اجمل وزیر نے کہا کہ میرے خلاف منظم سازش ہوئی ہے۔ اجمل وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کا قائل ہوں،الزامات جس پر بھی لگے سامنا کرنا چاہیے۔ مختلف اجلاسوں، بریفنگ کو کٹ کر کے من گھڑت آڈیو تیار کرائی گئی،جس معاملے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اس سے میرا تعلق ہی نہیں ہے۔اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ اشتہار محکمہ صحت کا تھا جس کا چیئرمین وزیر صحت ہوتا ہے،کمیٹی میں اعزازی ممبر تھا میرے پاس فیصلے کا اختیار ہی نہیں تھا۔

اجمل وزیر

مزید :

صفحہ اول -