سینیٹر ذیشان خانزادہ کی چیئرمین سینٹ کے ہمراہ وزیر اعظم سے ملاقات

سینیٹر ذیشان خانزادہ کی چیئرمین سینٹ کے ہمراہ وزیر اعظم سے ملاقات

  

مردان (بیورورپورٹ) سنیٹر زیشان خانزادہ نے چیئرمین سینٹ کے ہمراہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے کورونا وبا کی وجہ سے خیبرپختونخواہ کی سیاحتی صنعت کی بندش پر اس صنعت سے وابستہ لاکھوں افراد بے روزگاری سے شدید مالی مسائل کے شکار اور انکے مسائل کے حل کے لئے تجاویز پیش کی ہیں۔ دیر سوات چترال ہزارہ سمیت خیبر پختون خواہ کے کء خوبصورت سیاحتی مقامات اور علاقوں کے عوام جن کا زریعہ معاش سال کے یہی چھ مہینے ہوتے ہیں جن پر انکا سارا سال گزر بسر ہوتا ہیں بری طرح متاثر ہوچکا ہے اور اس صنعت سے وابسطہ سرمایہ کار مقامی افراد مالی مسائل کا شکار ہوچکے ہیں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو سیاحتی مقامات کھولنے کے حوالے سے تجاویز پیش کی تاکہ ان علاقوں کے لوگ مالی تنگ دستی اور نقصان کا شکار نہ ہو عمران خان نے نوجوان سنیٹر کو سیاحتی میں دلچسپی اور اس صنعت سے وابستہ افراد کے مسائل اجاگر کرنے انکی توجہ دلانے پر داد دی اور سیاحت کے حوالے سے اٹھائے گئے تمام نکات تجاویز کو نوٹ کیاگیا جس پر جلد کاروائی کی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -