سرائے نورنگ،ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں سے قبائل کے مابین فائر بندی

سرائے نورنگ،ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں سے قبائل کے مابین فائر بندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرائے نورنگ (نمائندہ پاکستان)ضلعی انتظامیہ کی کوششوں سے تاجبی خیل اور ماروب خیل ورغاری قبائل کے درمیان زمین کے تنازعے پر جاری فائربندی ہوگئی اور دونوں قبائل تنازعے کو جرگے کے ذریعے حل کرنے پر راضی ہوگئے۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ٹرائبل سب ڈویژن سجاد حسین آفریدی نے پاک فوج کے افسران اور پولیس حکام کے ہمراہ علاقے کا تفصیلی دورہ کیا اور متنازعہ زمین کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سجاد حسین آفریدی نے کہا کہ اس زمین پر دونوں قبائل کے درمیان گذشتہ سات سال سے تنازعہ چلا آرہا ہے اور دونوں اطراف سے وقتا فوقتا کراس فائرنگ بھی ہوتی رہی جس سے کئی افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم اب انتظامیہ کی خصوصی دلچسپی اور کوششوں سے دونوں قبائل کے درمیان فائر بندی ہوگئی ہے اور اب تنازعے کا فیصلہ دونوں قبائل کی مرضی سے جرگے میں کیا جائے گا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے دونوں قبائل کی جانب سے لگائے گئے مورچے بھی ختم کرکے گرا دیئے۔

مزید :

صفحہ اول -