افغانستان کے ساتھ ضلع کرم کا خرلاچی ٹرمینل تجارت کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا

افغانستان کے ساتھ ضلع کرم کا خرلاچی ٹرمینل تجارت کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا

  

پاراچنار(نمائندہ پاکستان) افغانستان کے ساتھ ضلع کرم کا خرلاچی ٹرمینل تجارت کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا پاک فوج کے بریگیڈیئر نجف عباس نے کہا ہے کہ خرلاچی میں بارڈر ماکیٹ اور کلینک کی تعمیر کے ساتھ تمام تر سہولیات دینے کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے تاجر رہنما مصائب حسین کے مطابق کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر چار ماہ تک خرلاچی افغان بارڈر چار ماہ تک بند رہا جس سے تاجروں اور کاروباری لوگوں کے علاوہ مزدور طبقے جو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور بارڈر دوبارہ کھولنے پر بہت خوشی ہوئی ہے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پاک فوج 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر نجف عباس کا کہنا تھا کہ بارڈر کھولنے کے بعد خرلاچی ٹرمینل پر تجارت شروع ہوگئی ہے اور کورونا وائرس سے بچنے کے لئے تمام تر ضروری انتظامات کئے گئے ہیں بریگیڈیئر نجف عباس کا کہنا تھا کہ خرلاچی بارڈر پر بارڈر مارکیٹ اور کلینک کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور یوٹیلیٹی سٹورز سمیت مختلف وئیر ہاؤسز بھی خرلاچی ٹرمینل پر قائم کرنے کے لئے منصوبہ بندی ہورہی ہے تاجر رہنماؤں مبین حسین اور زرتاج علی نے بتایا کہ خرلاچی بارڈر تجارت کے لئے کھولنا خوش آئیند اقدام ہے تاہم دوسرے ٹرمینلز کی طرح خرلاچی ٹرمینل آمد و رفت کیلئے بھی کھول دی جائے تاکہ کابل کے قریب ترین خرلاچی کے ٹرمینل کے راستے تجارت کے ساتھ ساتھ آمد و رفت بھی ہوسکے تاجر رہنماؤں نے بارڈر پر بہترین سیکورٹی انتظامات پر فورسز کا شکریہ ادا کیا

مزید :

صفحہ اول -