اجمل خان وزیر کو قربانی کا بکرا بنا دیاگیا:انجینئر امیر مقام
پشاور(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیرمقام نے کہا کہ اجمل وزیربچارے کوقربانی کابکرابنادیا،محض ایک آڈیوکلپ پراجمل وزیرکوگھربھیج دیا، جن پرتلاشی لینے کے بعدآٹا اورچینی سکینڈل ثابت ہوااورجن کی کرتوتوں کی وجہ سے نہ سرکاری خزانے کونقصان بلکہ کروڑوں غریبوں کوفاقے جھیلنے پڑے انہیں کب گھرکاراستہ دکھائیں گے،عمران نیازی حکومت محض عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے مگرباشعورعوام باخبرہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کی پارٹی میں بڑے سکینڈل ملزمان کیلئے الگ جبکہ معمولی سکینڈل والوں کیلئے الگ قوائد ہیں حکومت نے آٹا،گندم، چینی اورملم سکینڈل کے ملزمان کیخلاف کب کاروائی کریں گے؟ حکومت نے دوائیوں میں کمیشن لینے والوں کیخلاف کیا ایکشن لیا؟حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں اربوں روہے کمیشن بنانے والوں کیخلاف کیاایکشن لی،بی آر ٹی اور مالم جبہ میں کرپشن کے واضح ثبوتوں کے باوجودبدعنوان عناصرکیخلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی،تحریک انصاف چوروں اور کمیشن مافیا کا کیمپ ہے اور وزیراعظم انکو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف صرف پگڑیاں اچھال رہی ہے اورمیگاسکینڈل میں ملزمان کے سہولت کاروں کاکرداراداکررہی ہے۔