مرتضیٰ بلوچ پارٹی کے وفادار جیالے تھے،بلاول بھٹو

  مرتضیٰ بلوچ پارٹی کے وفادار جیالے تھے،بلاول بھٹو

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہفتہ کو سابق صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ کی رہائش گاہ پہنچ کر مرحوم کے بھائی حاجی انور بلوچ اور صاحبزاد یوسف بلوچ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ غلام مرتضی بلوچ پی پی کے نظریاتی اور وفادار جیالے تھے۔انہوں نے ہر دور میں جمہوریت کے پرچم بلند کیے رکھا۔کرونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں غلام مرتضی بلوچ اگلی صفوں کے سپاہی تھے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے مرحوم غلام مرتضیٰ بلوچ کے جنت میں درجات کی بلند کے لیے بھی دعا کی۔اس موقع پر مرحوم غلام مرتضیٰ بلوچ کے صاحبزادے یوسف بلوچ نے اپنے والد کی جدوجہد پر لکھی گئی کتاب بھی پیش کی۔

مزید :

صفحہ اول -