فہمیدہ مرزا کے سعید غنی کے خلاف اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط

فہمیدہ مرزا کے سعید غنی کے خلاف اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط

  

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیربرائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مراز نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں جعلی رپورٹ جمع کرانے کا الزام بے بنیاد ہے،سعیدغنی نے حقائق کے برعکس آئینی ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی جانب سے وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا پر مشترکہ مفادات کونسل میں جعلی رپورٹ جمع کرانے کے الزام پر فہمیدہ مرزا نے سعید غنی کے خلاف اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط لکھ دیا۔خط میں انہوں نے کہاہے کہ  سندھ اسمبلی میں وزیراعلی سندھ کی موجودگی میں سعید غنی نے اپنے بیان سے رولز اور ریکارڈ کی رازداری کی خلاف ورزی کی ہے۔ اپنے خط میں فہمیدہ مرزا نے صوبائی وزیر سعید غنی کے الزامات کو بے بنیاد، غیر آئینی اور  غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعید غنی نے سندھ اسمبلی میں وزیراعلی کی موجودگی میں اس طرح کا بیان دیا۔ سعید غنی نے نہ صرف مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی بلکہ اپنے بیان سے آئینی فورم کی ساکھ کو نقصان بھی پہنچایا ہے۔ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے مطابق قومی اداروں کو سیاست کی نظر کر کے یرغمال نہیں بنانا چاہیے۔ سعید غنی کا بیان نہ صرف سندھ اسمبلی رولز کی بلکہ رولز اور ریکارڈ کی رازداری کی بھی خلاف ورزی ہے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی بطور نگران آئندہ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی روک تھام کریں۔ آئینی اداروں کو سیاست کے ہاتھوں یرغمال نہیں بنانا چائیے۔

مزید :

صفحہ اول -