سینئر صحافی ممنون الرحمن کوسپردخا ک کردیاگیا

سینئر صحافی ممنون الرحمن کوسپردخا ک کردیاگیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر صحافی ممنون الرحمن خان کوکراچی کے عیسیٰ نگری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ان کی نماز جنازہ ہفتہ کو جامع مسجد رحمت اللعالمین لنڈی کوتل نارتھ ناظم آباد میں ادا کی گئی،جس میں سینئر صحافیوں،سیاسی و سماجی شخصیات اور مرحوم کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔مرحوم ممنون الرحمن کا صحافتی کیریئر کئی دہائیوں پر مشتمل تھا۔وہ کراچی یونین آف جرنلسٹس (رشید صدیقی گروپ)کے اہم عہدیدار جبکہ پاکستان نیوزپیپرز ایمپلائز کنفیڈریشن ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکرٹری بھی تھے۔اپنے طویل صحافتی کیریئر کے دوران وہ روزنامہ ایکسپریس،انصاف ٹائمز،روزنامہ حریت،روزنامہ جسارت،روزنامہ مشرق اور روزنامہ دن سمیت کئی اخبارات سے وابستہ رہے۔ان کے انتقال پر صحافتی تنظیموں سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جبکہ اہل خانہ سے تعزیت بھی کی گئی۔

مزید :

صفحہ آخر -