گورنرسندھ کی زیر صدارت انڈسٹریل لائژن کمیٹی کا اجلاس

گورنرسندھ کی زیر صدارت انڈسٹریل لائژن کمیٹی کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائژن کمیٹی کا اجلاس گورنرہاس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی شرکت کی جبکہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر نے ویڈیو لنک کے ذریعہ شرکت کی۔اس موقع پر وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان کے نائب صدر،کراچی چیمبر اور شہر کے صنعتی علاقوں کی ایسوسی ایشنز کے صدور بھی موجود ہیں۔ اجلاس میں FPCCI کے نائب صدر خرم اعجاز، KCCI کے صدر آغا شہاب احمد خان، KATI کے صدر شیخ عمر ریحان،FBATIکے صدر عبداللہ عابد، SITE ایسوسی ایشن آف انڈسٹریز کے صدر سلیمان چالہ، LATIکے صدر نعمان یعقوب،BQATIکے صدر نوید شکور،SITE سپر ہائی وے ایسوسی ایشن آف انڈسٹریز کے صدر شاہین الیاس،چیف سی پی ایل سی محمد زبیر حبیب اور انڈس فارما لمیٹیڈ کراچی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر زاہد سعید سمیت دیگر بھی شرکت کی۔اجلاس میں صنعتی یونٹس کو گیس کی تسلسل سے فراہمی اور گیس پریشر معمول کے مطابق کرنے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ صنعتی علاقوں میں گیس کی فراہمی پیر سے بہتر ہوجائے گی۔اجلاس میں صنعتی ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے گیس کی لوڈ شیڈنگ اور اس کے نتیجے میں صنعتوں کی بندش اور دیگر مسائل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صنعتوں کی بندش سے غربت اور بے روزگاری بڑھے گی،اسٹیٹ بینک کی جانب سے صنعتوں کو رعایتی شرح پر قرضہ کی فراہمی کی تعریف اور خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صنعتی علاقوں میں سندھ حکومت کی طرف سے انفرااسٹرکچر کی ترقی کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا اس لئے وفاقی حکومت سے درخواست ہے کہ وہ صنعتی علاقوں میں انفرااسٹرکچر بہتر بنانے کے لئے سرمایہ کاری کرے۔

مزید :

صفحہ آخر -