اوکاڑہ میں پرانی دشمنی پر چچا بھتیجا سمیت 3افراد قتل،بھائی نے بھائی کو مار ڈالا

اوکاڑہ میں پرانی دشمنی پر چچا بھتیجا سمیت 3افراد قتل،بھائی نے بھائی کو مار ...

  

اوکاڑہ (بیورو رپورٹ،نامہ نگار)اوکاڑہ 2 مختلف مقامات پر 4افرادقتل، ایک خاتون کو زخمی کردیا گیا۔ بتایا گیاہے کہ اوکاڑہ کے گاؤں 11/4Lکے رہائشی دو بھائیوں حنیف مسیح اوراسلم مسیح کازمین کاتنازعہ چل رہاتھاگذشتہ روز دوبھائیوں میں جھگڑا ہوگیا، حنیف مسیح نے مشتعل ہوکر پختہ اینٹوں سے اپنے بھائی اسلم مسیح کوتشدد کانشانہ بنانا شروع کردیا جس کے نتیجے میں اسلم مسیح جاں بحق ہوگیا، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، دوسرا واقعہ اوکاڑہ کے گاؤں جکووالا کھوہ میں پیش پرآیاجہاں پرانی دشمنی کے نتیجے میں دوگروپوں میں فائرنگ کے تبادلہ میں اعظم اور اسکا بھتیجا ندیم قاسم، دوسرے گروپ کا ایک شخص فخر فائرنگ کی زدمیں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ واقعہ میں ایک خاتون بھی زخمی ہوگئی،فائرنگ کے واقعہ سے گاؤں میں خوف وہراس پھیل گیا، واقعہ کی اطلا ع ملنے پر پولیس موقع پر موقع پر پہنچ گئی ضروری کارروائی کے بعد مقتولین کی نعشوں کوپوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا،ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے سخت نوٹس لیتے ہوئے قاتلوں کوجلداز جلد گرفتار کرنے اورمقتولین کے اہل خانہ کوہرممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کیں۔ ڈی پی او اوکاڑہ نے کہاکہ ظالموں کے لئے قانون کوحرکت میں لاناوقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ مظلوموں کے دکھوں کامداوا کے لئے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

اوکاڑہ4قتل

مزید :

صفحہ آخر -