تخت بھائی،لاک ڈاؤن،پولیس کی ہوائی فائرنگ،دکانداروں کا احتجاج

تخت بھائی،لاک ڈاؤن،پولیس کی ہوائی فائرنگ،دکانداروں کا احتجاج

  

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) تخت بھائی میں لاک ڈاؤن کے مسلے  پر پولیس کانسٹیبل اشتیاق خان نے گشت کے دوران کپڑے کے دوکاندار کاشف خان پر ڈرانے دھمکانے کی خاطر ہوائی فائرنگ کردی۔جس سے دوکاندار  بال بال بچ گئے۔دوکانداروں نے واقعہ کے خلاف مین مالاکنڈ روڈ پر احتجاج کیا۔پولیس کے اعلیٰ حکام نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سپاہی اشتیاق خان کو کوارٹر گارڈ مردان میں بند کرتے ہوئے گشت پر متعین اے ایس آئی بخت نواز کو تھانہ سے پولیس چوکی سری بہلول تبدیل کردیا۔

مزید :

صفحہ آخر -