24گھنٹے کے دوران دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد میں 2لاکھ 28ہزار کا ریکارڈ اضافہ

24گھنٹے کے دوران دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد میں 2لاکھ 28ہزار کا ریکارڈ ...

  

جنیوا(آن لا ئن) عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے انکشاف کیا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں شدت ریکارڈ کی گئی ہے۔ انفیکشن میں سب سے زیادہ اضافہ امریکہ، برازیل، انڈیا اور جنوبی افریقہ میں ہوا ہے۔ عالمی ادارہ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کورونا وائرس کے خلاف ناکافی اقدامات پر پھٹ پڑے۔ ٹیڈروس ایڈہانوم نے اپنے بیان میں کہا کہ مستقبل میں کورونا وائرس کے خطرے سے بچنے کے لیے تمام ممالک کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا اور لاک ڈاوَن کے بعد کورونا سے بچاوَ کے لیے احتیاطی تدابیر پر لازمی عمل کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے چوکس رہنے کی ضرورت ہو گی۔ یہ سمجھنا سب سے بڑی غلطی ہے کہ کورونا کچھ بھی نہیں اور ایسا ہونا عالمی اور قومی سطح پر قیادت کا فقدان ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک المیہ ہے جو ہمیں بہت ساری جانیں ضائع کرنے پر مجبور کرتا ہے اور تقسیم ہو کر ہم اس وائرس کو کسی صورت شکست نہیں دے سکتے۔ انسانوں کا ایک مشترکہ دشمن کے خلاف اکٹھا نہ ہونا افسوسناک ہے اور یہ ایک ایسا دشمن ہے جو انسانوں کو اندھا دھند قتل کر رہا ہے۔ کیا ہمیں یہ معلوم نہیں کہ ہماری تقسیم وائرس کے لیے کتنا فائدہ مند ہے؟ عالمی طاقتیں یکجہتی کا مظاہرہ کریں کیونکہ اس وقت یہ ان کا امتحان ہے۔ 

کورونا اضافہ 

مزید :

صفحہ اول -