امریکی امدادی پروگرام یو ایس ایڈ نے کورونا کیخلاف ایک موبائل ایپلیکیشن تیار کر لی

امریکی امدادی پروگرام یو ایس ایڈ نے کورونا کیخلاف ایک موبائل ایپلیکیشن تیار ...

  

اسلام آباد (این این آئی)امریکی امدادی پروگرام یو ایس ایڈ نے کورونا کیخلاف ایک موبائل ایپلیکیشن تیار کر لی۔امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکی امدادی پروگرام یو ایس ایڈ نے کورونا کے خلاف ایک موبائل ایپلیکیشن تیار کر لی،اس موبائیل ایپلیکیشن کا مقصد کورونا کے کیسز کی رہورٹنگ کی رفتار کو بڑھانا ہے۔امریکی سفارت خانے نے ٹوئٹ میں بتایا کہ موبائل ایپ پر کام کرنے کے حوالے سے ہیلتھ ورکرز کی بحہ تربیت کر رہے ہیں،ابھی تک 13 ہزار 368 ہیلتھ ورکز کی تربیت کر چکے ہیں،یہ ہیلتھ ورکرز اس موبائل ایپلیکیشن کو بہتر استعمال کر سکیں گے۔امریکی سفارتخانہ کے مطابق یو ایس ایڈ کی جانب سے موبائل ایپلیکیشن کو کورونا کے خلاف پاک امریکہ شراکت داری میں تیار کیا گیا۔

امدادی پروگرام

مزید :

صفحہ آخر -