باڑہ،نوجوان کی خودکشی کی کوشش تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

  باڑہ،نوجوان کی خودکشی کی کوشش تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باڑہ(نمائندہ پاکستان)وادی تیراہ میدان میں نوجوان نے اپنے آپ پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا طبی امداد کیلئے تشویشناک حالت میں پشاورہسپتال منتقل کر دیا وجہ فائرنگ معلوم نہ ہو سکا۔ضلع خیبر تحصیل باڑہ کی دور افتادہ علاقہ وادی تیراہ برقمبر خیل میں رہائشی قبیلہ ملک دین خیل سے تعلق رکھنے والا نوجوان سلمان ولد عبدالستار نے خود پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا۔ذرائع کے مطابق سلمان ولد عبدالستا ر نے اپنے گھر کے اندر بندوق سے فائرنگ کرکے سر پر گولی لگ گیا جس کی وجہ سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا،تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -