وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک ...
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے بغیر سکیورٹی بارش و آندھی سے پیدا ہونے والی صورتحال کاجائزہ لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے جیل روڈ،گلبرگ ،کینال روڈ ،مال روڈ و دیگر علاقوں میں نکاسی آب کے انتظامات کا معائنہ کیا ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بعض مقامات پر پانی کھڑا دیکھ کر برہمی کااظہارکیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نکاسی آب کیلئے موقع پر ہی ہدایات دیں ،واسااور انتظامی افسروںکو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ میں اگر فیلڈ میں ہوں تو متعلقہ افسروں کو بھی آرام کی بجائے کام کرتے نظرآنا چاہئے ،ایسے وزٹ سے حقیقی معنوں میں اصل صورتحال کاعلم ہوتا ہے ،شہریوں کیلئے اس بار مون سون سیزن میں سب سے بہتر انتظامات کئے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -