پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں ریکارڈ قانون سازی کریں گے، راجہ بشارت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر قانون راجہ بشارت نے کہاہے کہ پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں ریکارڈ قانون سازی کریں گے، امید ہے اپوزیشن قانون سازی میں حصہ لے گی ۔
وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ قانون سازی سے الگ رہ کر اپوزیشن نے عوام کے ووٹوں کا پاس نہیں رکھا،پنجاب اسمبلی کی کارکردگی مثالی ہے ۔