وہ جگہ جہاں جا کر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار چہرے پر ماسک لگالیا
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد پہلی بار چہرے پر ماسک پہن لیا۔
امریکی و برطانوی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے والٹر ریڈ ملٹری ہسپتال کا دورہ کر نے کے لیے ماسک پہنا۔ یہ ہسپتال واشنگٹن کے باہر ہے۔
ہسپتال میں امریکی صدر نے زخمی سپاہیوں اور صحت کے شعبے سے منسلک اہلکاروں سے ملاقات کی ۔
وائٹ ہاؤس سے نکلتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں کبھی بھی ماسک کے خلاف نہیں رہا مگر میں سمجھتا ہوں کہ اس کا وقت اور جگہ ہوتی ہے۔
اس سے پہلے انھوں نے اپنے ڈیموکریٹک حریف جوبائیڈن کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ماسک نہیں پہنیں گے۔
لیکن پھر سنیچر کو انھوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ جب آپ ہسپتال میں ہوں اور کسی خاص جگہ پر جہاں آپ بہت سے سپاہیوں اور لوگوں سے مل رہے ہوں، چند صورتحال میں، میرا خیال ہے ماسک پہننا اچھی بات ہے۔
Coronavirus: Donald Trump finally wears mask in public - BBC News https://t.co/fO3obCgvOy pic.twitter.com/OVbVtZMeAO
— Trump News (@D__TrumpNews) July 12, 2020