وفاقی وزیر اسد عمر کا کراچی میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ دھرے کا دھرارہ گیا،کئی علاقوں میں شہریوں نے رات جاگ کر گزاری

وفاقی وزیر اسد عمر کا کراچی میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ دھرے کا دھرارہ ...
وفاقی وزیر اسد عمر کا کراچی میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ دھرے کا دھرارہ گیا،کئی علاقوں میں شہریوں نے رات جاگ کر گزاری

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اسد عمر کاکراچی میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ دھرے کا دھرارہ گیا،شہر قائد کے کئی علاقوں میں شہریوں نے رات جاگ کر گزاری۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے ،کراچی کے شہریوں کو8 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کاعذاب جھیلناپڑرہا ہے، ملیر،شاہ فیصل کالونی، لانڈھی،کورنگی، ملیرکھوکھراپار میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش جاری ہے۔

ماڈل کالونی، گرین ٹاﺅن ،گلستان جوہر اورڈالمیا میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے،نارتھ ناظم آباد،سخی حسن،نیوٹاﺅن بھی بجلی کی بندش کاسلسلہ جاری ہے،ایف بی ایریا،یونیورسٹی روڈ،عیسیٰ نگری بھی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -