بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کا بھیانگ کھیل کھیل رہاہے ،میاں اسلم اقبال

بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کا بھیانگ کھیل کھیل رہاہے ،میاں ...
بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کا بھیانگ کھیل کھیل رہاہے ،میاں اسلم اقبال

  

لاہور(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کا بھیانگ کھیل کھیل رہاہے ۔

میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ بھارتیوں کو ڈومیسائل کا اجراغیرقانونی اورسلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہے،بھارت کا نام نہاد سیکولر ازم کا اصل مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے ،وزیر صنعت و تجارت پنجاب نے کہاکہ ہٹلر مودی نے بھارت میں اقلیتوں کی زندگی اجیرن کردی ہے، مودی کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوںں کا لہو رگ لائے گا،کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -