پاکستان کے وہ شہر جہاں آج پھر بارش ہونے کاامکان ہے

پاکستان کے وہ شہر جہاں آج پھر بارش ہونے کاامکان ہے
پاکستان کے وہ شہر جہاں آج پھر بارش ہونے کاامکان ہے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج  اتوار کے روز بالائی/وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، مشرقی بلوچستان، اسلام آباد، کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران چند مقامات پرموسلادھاربارش کی بھی توقع ہے۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 پنجاب میں اتوار کے روزنارووال، سیالکوٹ،گجرات ،گوجرانوالہ، لاہور،سرگودھا، میانوالی، خوشاب ، فیصل آباد،جھنگ،ساہیوال،ٹوبہ ٹیک سنگھ،اٹک، جہلم، چکوال، راولپنڈی، مری اورٹیکسلا میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متو قع ہے۔ بالائی پنجاب ( راولپنڈی ، سرگودھا ، فیصل آباد اور لاہور) کے بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے جب کہ  اس دوران لیہ،بھکر،ملتان،ڈی جی خان اور بہاولپور میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔

صوبہ  بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم شدیدگرم اور مرطوب رہیگا ۔ تاہم ژوب ، سبی ، کوہلو، بارکھان،لورالائی اور موسی خیل میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدیدگرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم اس دوران سکھر ، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔

خیبرپختونخوا میں دیر، بونیر،سوات، مالم جبہ ، سیدو شریف ، شانگلہ ، کوہستان، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم ، کوہاٹ، پشاور، مردان ، چارسدہ ، بنوں ،ڈی آئی خان اور وزیرستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جب کہ کشمیرمیں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبرپختونخوا ،بالائی پنجاب اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں  مالم جبہ، کاکول 14، سیدو شریف 08، بالاکوٹ 02، پنجاب میں نارووال 14،نور پور تھل 05، کشمیر میں راولاکوٹ 05، مظفر آباد ائیر پورٹ 02 اور سٹی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔

آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پر نظر ڈالیں تو  سبی 46،دادو،موہنجوداڑو اور شہید بینظیر آبادمیں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

قومی -ماحولیات -اہم خبریں -