کرایہ دار نے برقع پہن کر مالک مکان کے ساتھ نہایت ’ گھناﺅنا ‘ کام کر دیا

کرایہ دار نے برقع پہن کر مالک مکان کے ساتھ نہایت ’ گھناﺅنا ‘ کام کر دیا
کرایہ دار نے برقع پہن کر مالک مکان کے ساتھ نہایت ’ گھناﺅنا ‘ کام کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گوجرانوالہ میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی اور بے روزگاری سے تنگ ایک کرایہ دار نے برقعہ پہن کر مالک مکان کو ہی لوٹ لیا لیکن پکڑا گیا۔

پولیس کے مطابق جناح روڈ کے علاقے میں ملزم عثمان نے برقعہ پہن کر اپنے ہی مالک مکان کے گھر ڈکیتی مار کر 39 ہزار روپے لوٹ لیے۔

دوران واردات ملزم کی آواز پر مالک مکان کو شک ہوا جس پر اس نے پولیس کو اطلاع کردی جب کہ گرفتار ہونے پر ملزم عثمان نے ڈکیتی کو مجبوری قرار دے دیا۔ملزم کا کہنا تھا کہ 2 ماہ کا کرایہ ادا نہ کرنے پر مالک مکان نے گھر سے نکالنے کی دھمکی دی تھی،کچھ سمجھ نہ آیا تو مالک مکان کو ہی لوٹنے کا منصوبہ بنایا۔ملزم کی داستان سن کر پولیس والوں کو اس پر رحم آگیا اور خود پیسے جمع کرکے ملزم کے کرایے کی رقم ادا کر دی۔

ڈی ایس پی عمران عباس کے مطابق ملزم کو اس کے جرم کی سزا ضرورملے گی لیکن کرایے کی ادائیگی سے اس کے بیوی بچے گھر میں رہ سکیں گے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -گوجرانوالہ -