عید قربان سے قبل سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

عید قربان سے قبل سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ
عید قربان سے قبل سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عید قربان سے قبل ملک بھر میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا،مہنگائی کے ستائے عوام کی دہائیاں اور اشیا ضروریہ سستی کرنے کامطالبہ کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں 27 روپے کلو میں ملنے والا ٹماٹر 130 روپے میں ملنے لگا،145 روپے کلو میں بکنے والا لہسن200 روپے کلو میں ملنے لگا،ادرک کی قیمت میں بھی 60 روپے تک اضافہ ہوا،290 روپے کلو میں ملنے والا ادرک 350 روپے میں ملنے لگا۔

ادھر فیصل آبادمیں بھی پیاز8 روپے اضافے کیساتھ 45 روپے میں فروخت ہونے لگا،ٹماٹر140 سے 160 ،ادرک 350 روپے فی کلو تک جا پہنچا جبکہ مرغی کی قیمت بڑھ کر290 روپے فی کلو ہو گئی۔

پشاور میں سبزیو ںکی قیمتوں میں 20 سے 30 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا،مٹر210 ،بھنڈی ،توری اورلیموں110 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے، اروی اورٹینڈے کی قیمت90روپے کلو مقرر،آلو70 ،ٹماٹر80 ،پیاز50 روپے فی کلو میں بک رہا ہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -