حکومت نے ٹیکس کیخلاف اپیل کی فیس میں ریکارڈاضافہ کردیا

حکومت نے ٹیکس کیخلاف اپیل کی فیس میں ریکارڈاضافہ کردیا
حکومت نے ٹیکس کیخلاف اپیل کی فیس میں ریکارڈاضافہ کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے ٹیکس کیخلاف اپیل کی فیس میں ریکارڈاضافہ کردیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ٹیکس گزاروں کیلئے اپیل کی فیس ایک ہزار سے بڑھا کر5 ہزار کردی گئی،کمپنی ٹیکس گزاروں کیلئے فیس 5 ہزار روپے کردی گئی ۔

دستاویز کے مطابق کمپنی کے علاوہ ٹیکس گزاروں کیلئے فیس ایک ہزار سے بڑھ کر2500 کردی گئی ،شق131 میں تبدیلی کے تحت ٹربیونل میں اپیل کی فیس 2 ہزار سے 5 ہزار کردی گئی ،ایف بی آر کاکہنا ہے کہ اضافہ ٹیکس کلیکشن کے اخراجات بڑھنے اور افراط زر میں اضافہ کے باعث کیا گیا ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -بزنس -