اسد عمر کا لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا 'اعلان' ، سینیئر صحافی حامد میر نے بڑا مطالبہ کردیا

اسد عمر کا لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا 'اعلان' ، سینیئر صحافی حامد میر نے بڑا مطالبہ ...
اسد عمر کا لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا 'اعلان' ، سینیئر صحافی حامد میر نے بڑا مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر کے کراچی میں ایک دن میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے بڑا مطالبہ کردیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پرحامد میر نے خبر کا لنک شیئر کرتے ہوئے  کہا  کہ "وفاقی وزیر اسد عمر⁩ نے اعلان کیا ہے کہ آج سے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی ان کے اعلان کی حقیقت آج شام تک سامنے آ جائے گی اگر ان کا اعلان سچا ثابت ہو جائے تو پھر انہیں چاہئیے کہ باقی شہروں میں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بند کرائیں"

دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق اسد عمر کا اعلان دھرے کا دھرا رہ گیا ۔ کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے ،کراچی کے شہریوں کو8 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کاعذاب جھیلناپڑرہا ہے، ملیر،شاہ فیصل کالونی، لانڈھی،کورنگی، ملیرکھوکھراپار میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش جاری ہے۔

ماڈل کالونی، گرین ٹاﺅن ،گلستان جوہر اورڈالمیا میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے،نارتھ ناظم آباد،سخی حسن،نیوٹاﺅن بھی بجلی کی بندش کاسلسلہ جاری ہے،ایف بی ایریا،یونیورسٹی روڈ،عیسیٰ نگری بھی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

  

یاد رہے  گزشتہ روزگورنر ہاؤس عمران اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک کیلئے فرنس آئل اور گیس کی سپلائی بڑھا دی ہے، کے ای کو 290 ملین مکعب فٹ گیس دی جائے گی،  بن قاسم پاور پلانٹ کے تمام یونٹس کو چلایا جائے گا، کراچی میں اتوارسے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی اور شہر کے تین چوتھائی حصے کو مسلسل بجلی فراہم کی جائے گی۔


وفاقی وزیر نے کہا کہ کے الیکٹرک نجی ادارے کے پاس ہے، کراچی کے پاس نہیں۔ بجلی بحران میں غلطی کس کی تھی اورغیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دار کون ہے اس کا  فیصلہ نیپرا کرے گا، اگر کے ای کا رویہ درست نہیں ہوا تو وفاق کے ای کو اپنی تحویل میں لے سکتا ہے۔