ایک آڈیو لیک ہونے پر مشیر کو ہٹا دیا گیا،تحریک انصاف وہ جماعت نہیں جو کہے مجھے کیوں نکالا؟،فردوس شمیم نقوی کا سندھ حکومت کیخلاف نیب میں جانے کااعلان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کراچی نے سندھ حکومت کیخلاف نیب میں جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک آڈیو لیک ہونے پر مشیر کو ہٹا دیا گیا،تحریک انصاف وہ جماعت نہیں جو کہے مجھے کیوں نکالا؟۔
تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی لیڈر کا اعلان ہے کرپشن کرنے والا پارٹی میں نہیں رہے گا،ایک آڈیو لیک ہونے پر مشیر کو ہٹا دیا گیا،وزیراعظم کا اعلان ہے جو کرپشن کرے گا وہ پارٹی میں نہیں رہے گا۔
فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ ہماری پارٹی میں 10 پرسنٹ والا نظام نہیں ،آصف زرداری ملک کی بیماری ہیں،سندھ حکومت کو بے نقاب کرنے پر یہ حلیم عادل شیخ کے دشمن بن گئے۔
انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے پاس آج کے دور میں کوئی عزیر بلوچ نہیں، سندھ میں جوکام ہوتا ہے52 فیصد رشوت لی جاتی ہے ،نیب میں ہم بھی شکایت درج کرائیں گے ۔فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ امتیاز شیخ کیخلاف تحقیقات ہونی چاہئے ،سندھ حکومت کے پاس تمام زمینوں کی تفصیلات ہیں ۔