نیب جب بلائے گا ضرور جاﺅں گا،نیب کی پیشی پرہم یہ نہیں کہتے کہ بیمارہیں،حلیم عادل شیخ

نیب جب بلائے گا ضرور جاﺅں گا،نیب کی پیشی پرہم یہ نہیں کہتے کہ بیمارہیں،حلیم ...
نیب جب بلائے گا ضرور جاﺅں گا،نیب کی پیشی پرہم یہ نہیں کہتے کہ بیمارہیں،حلیم عادل شیخ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ کوئی بھی تحقیقاتی ادارہ بلائے توجانا چاہیے،یہ نیب میں ہوں توچھڑی لے کرچلتے ہیں،اسمبلی جاگنگ کرتے آتے ہیں،نیب جب بلائے گا ضرور جاﺅں گا،نیب کی پیشی پرہم یہ نہیں کہتے کہ بیمارہیں۔

حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ میرے پاس زمینوں کی الاٹمنٹ کی تمام دستاویزات موجودہیں،اینٹی کرپشن میں 14مقدمے درج ہیں لیکن کارروائی نہیں کی جاتی،میرے نام صرف 4 ایکڑزمین ہے۔

پی ٹی آئی رہنماحلیم عادل شیخ نے کہاکہ 1991 میں 4 ایکڑزمین پر قرض لیااورپولٹری فارم لگایا،کراچی کے مضافات میں ہزاروں ایکڑ زمین لیزپردی جاتی تھی،اینٹی کرپشن کی ایف آئی آرنہیں بنتی ورنہ ہوچکی ہوتی۔

انہوں نے کہاکہ پھولن دیوی کے کہنے پر مجھے سلطانہ ڈاکو بنادیاگیا،آنٹی کرپشن نے اینٹی کرپشن کومیرے پیچھے لگادیا،اینٹی کرپشن نے میرے خلاف جھوٹ کاپلندہ بنادیا،حلیم عادل شیخ نے کہاکہ نیب کے کل کے نوٹس میں منی لانڈرنگ کاذکرنہیں،فشریزمیں ایک ارب 80 کروڑآیاجوکرپشن کی نذرہوچکاہے، پی ٹی آئی رہنما نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فشریزمیں 100 فیصدکرپشن ہورہی ہے،آج فشریزکی صورتحال نثارمورائی سے زیادہ خطرناک ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -