پشاور میں موسم گرما کی پہلی بارش کے بعد سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

پشاور میں موسم گرما کی پہلی بارش کے بعد سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں
پشاور میں موسم گرما کی پہلی بارش کے بعد سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور میں موسم گرما کی پہلی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا تاہم سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

پشاور میں صبح 8 بجے موسلادھار بارش شرقع ہوتے ہی شہریوں کے چہرے کھل اٹھے لیکن بارش کی بوندیں برستے ہی بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا، بارش سے شہر کی سڑکیں ڈوب گئیں، ورسک روڈ پر سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جس سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

موسلا دھار بارش سے نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ شہر کی صفائی کا ذمہ دار محکمہ ڈبلیو ایس ایس پی منظر سے غائب رہا، ورسک روڈ، شامی روڈ، ہشتنگری سمیت کئی علاقوں میں بجلی غائب تھی۔ انتظامیہ کی غفلت سے رحمت زحمت میں تبدیل ہوکر رہ گئی، ایک گھنٹہ جاری رہنے کے بعد بارش رک گئی۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -