مسلح افراد کا چرچ پر حملہ، ہلاکتیں

مسلح افراد کا چرچ پر حملہ، ہلاکتیں
مسلح افراد کا چرچ پر حملہ، ہلاکتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) شدت پسندوں کے ہاتھوں مذہبی مقامات بھی محفوظ نہ رہے۔ مسلح گروپ نے جنوبی افریقہ کے سب سے بڑے شہر جوہانسبرگ کے مضافات میں واقع ایک چرچ پر حملہ کرکےپانچ افراد کو ہلاک کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے مذہبی مقام کا تقدس پامال کرتے ہوئے نہ صرف قتل و غارت کی بلکہ درجنوں افراد کو جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ، یرغمال بھی بنالیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی اور کامیاب آپریشن کرتے ہوئے تمام یرغمالیوں کو بازیاب کروالیا جب کہ چالیس حملہ آوروں کو  اسلحے سمیت گرفتار بھی کرلیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کی وجہ چرچ کی قیادت سے جڑا تنازع ہے جو  2016 میں چرچ کے لیڈر کے انتقال کے بعد سے چلا آرہا ہے جب کہ چرچ سے گرفتار کیے جانے والے افراد کا تعلق ساؤتھ افریقن نیشنل ڈیفنس فورس اور جوہانسزبرگ پولیس سے ہے۔