ہم نے وہ اصلاحات متعارف کرائیں جوشوباز 70 سال میں بھی نہ کرپاتے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

ہم نے وہ اصلاحات متعارف کرائیں جوشوباز 70 سال میں بھی نہ کرپاتے،وزیراعلیٰ ...
ہم نے وہ اصلاحات متعارف کرائیں جوشوباز 70 سال میں بھی نہ کرپاتے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ قیام پاکستان سے اب تک صرف 3 سپشل ا کنامک زونز بنائے گئے،ہم نے وہ اصلاحات متعارف کرائیں جوشوباز 70 سال میں بھی نہ کرپاتے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاکہ ہے کہ 13 سپیشل اکنامک زونزاورانڈسٹریل سٹیٹس پرکام شروع ہوچکا ہے،ہم نے صرف 2 سال میں صنعتی شعبے کیلئے اصلاحات متعارف کروائیں،قیام پاکستان سے اب تک صرف 3 سپشل ا کنامک زونزبنائے گئے،ہم نے وہ اصلاحات متعارف کرائیں جوشوباز 70 سال میں بھی نہ کرپاتے،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ اکنامک زونزاورانڈسٹریل سٹیٹس 10 ہزارایکڑسے زائدرقبے پرمحیط ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ فیصل آباد میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی 3 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر محیط ہے ،علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی سے 3 لاکھ نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے،انڈسٹریل سٹی میں 550 سے زائد صنعتی یونٹس لگانے کی گنجائش ہو گی ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ معیشت کاپہیہ رواں رکھنے میں یہ منصوبہ گیم چینجر ثابت ہو گا،متعلقہ شعبوں میں 10 لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونگے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -