بشریٰ انصاری نے مداحوں سے معافی مانگ لی لیکن انہوں نے ایسا کیا کیا تھا ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

بشریٰ انصاری نے مداحوں سے معافی مانگ لی لیکن انہوں نے ایسا کیا کیا تھا ؟ جان ...
بشریٰ انصاری نے مداحوں سے معافی مانگ لی لیکن انہوں نے ایسا کیا کیا تھا ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایک تبصرے میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر اپنے مداحوں سے معافی مانگ لی ہے ۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اماں نام سے مقبول لبنیٰ فریاد نے ایک وی لاگ میں اداکارہ بشریٰ انصاری کے ڈرامے ’زیبائش‘ میں اداکاروں کی اداکاری کا تمسخر اڑایا تھا جس پر بشریٰ انصاری سیخ پا ہوگئی تھیں۔بشریٰ انصاری کے لبنیٰ فریاد کی تنقید کے جواب میں سخت الفاظ استعمال کرنے پر متعدد صارفین نے ان پر ہی تنقید کی بوچھار کر ڈالی تھی۔

بعدازاں بشریٰ انصاری نے اپنا کمنٹ ڈیلیٹ کردیا تھا لیکن تب تک ان کے کمنٹ کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکے تھے۔

لیکن اب اداکارہ بشریٰ انصاری نے اس تمام تر تنازع کے بعد اپنے مداحوں کے لیے ایک طویل پیغام جاری کیا اور ساتھ ہی اپنے الفاظ پر معافی بھی مانگی۔

بشریٰ انصاری نے اپنے پیغام میں لکھا کہ فنکار، مصنف، ہدایتکار، اور پروڈیوسرز تخلیقی صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں اور وہ اپنا کام بے حد دل سے کرتے ہیں، ان کا پروجیکٹ ان کے بچے کی طرح ہوتا ہے اور وہ اسے محبت کے ساتھ لوگوں کے لیے بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب کوئی آپ کی محنت کا مذاق اڑاتا ہے تو تکلیف ہوتی ہے، ہر ایک کو ہمارے کام کو پسند یا نا پسند کرنے کا حق ہے لیکن زبان کی اہمیت ہے۔

بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ مجھے احساس ہے کہ میں نے انسٹاگرام پر سخت الفاظ لکھے تھے، ایک لمحے میں مجھے اپنی غلطی کا احساس ہوا اور میں نے اس کمنٹ کو ڈیلیٹ کردیا لیکن سوشل میڈیا کے اس دور میں یہ ایک تماشہ بن گیا اور افسوس کے ساتھ یہ آگ کی طرح پھیل گیا'۔

مزید :

تفریح -