مندر کی تعمیر کیخلاف درخواست پر اسلام آبادہائیکورٹ کے سنگل بنچ کا فیصلہ چیلنج

مندر کی تعمیر کیخلاف درخواست پر اسلام آبادہائیکورٹ کے سنگل بنچ کا فیصلہ ...
مندر کی تعمیر کیخلاف درخواست پر اسلام آبادہائیکورٹ کے سنگل بنچ کا فیصلہ چیلنج

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت میں مندر کی تعمیر کیخلاف درخواست پر اسلام آبادہائیکورٹ کے سنگل بنچ کا فیصلہ چیلنج کردیاگیا ،رجسٹرارہائیکورٹ نے انٹراکورٹ اپیل کل سماعت کیلئے مقرر کردی،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

درخواست میں کہاگیاہے کہ آئین میں ایسی کوئی اجازت نہیں ریاست غیر مسلموں کیلئے مندر تعمیر کرے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مندر کی تعمیر غیرقانونی قراردے کر روکنے کاحکم دیاجائے ،عدالت سنگل بنچ کافیصلہ کالعدم قراردے کر مندر کی تعمیر رکوائے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -