" آوارہ کتے پکڑ کر لاﺅ اور پیسہ کماﺅ" خیبر پختونخوا حکومت نے نیا پیکج متعارف کروا دیا

" آوارہ کتے پکڑ کر لاﺅ اور پیسہ کماﺅ" خیبر پختونخوا حکومت نے نیا پیکج متعارف ...

  

پشاور (ویب ڈیسک) پشاور انتظامیہ نے آوارہ کتوں کو پکڑ کر لانے والوں کو 200 روپے دینے کا اعلان کیا ہے، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ لائیو اسٹاک کی مہم کا مقصد آوارہ کتوں کی آبادی کم کرنا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ضلعی انتظامیہ پشاور اور محکمہ لائیو سٹارک کی آوارہ کتوں کی افزائش نسل روکنے کے لیے کتا پکڑ کر ویٹرنری ہسپتال لانے والے کو 200 روپے دئیے جائیں گے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک کتا پکڑ کر لانے والے کو 200 اور دو کتے پکڑنے والوں کو 400 روپے دیں گے، کسی بھی شخص پر پکڑے جانیوالے کتوں کی تعداد کی کوئی پابندی نہیں ۔محکمہ لائیو سٹاک اب تک 300 سے زائد کتوں کی نس بندی کرچکا ہے ۔

انتظامیہ کی اس خاص پیشکش پر کچھ شہری خوش اور کچھ نے تحفظات کا اظہار کیا۔ کچھ لوگوں نے آوارہ کتوں سے بچنے کی شاندار مہم قرار دیا تو کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ محکمے کے اپنے ملازمین ہونے چاہیں جنہیں ان کے پکڑنے کی ٹریننگ ہونی چاہیے ، عام لوگوں کو کتے کاٹ بھی سکتے ہیں اور ایسے لوگوں سے ڈر کر عام شہریوں اور بچوں کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کی اس مہم کی وجہ سے شہری ناصرف آوارہ کتوں سے جان چھڑاسکیں گے بلکہ بدلے میں ملنے والی رقم سے کچھ کما بھی سکیں گے ۔ 

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -