قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ کاسنگ بنیاد،پنجاب حکومت نے وزیراعظم سے وقت مانگ لیا

قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ کاسنگ بنیاد،پنجاب حکومت نے وزیراعظم سے وقت مانگ ...
قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ کاسنگ بنیاد،پنجاب حکومت نے وزیراعظم سے وقت مانگ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)پنجاب حکومت نے قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ کیلئے وزیراعظم سے وقت مانگ لیا،وزیرصنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے وزیراعظم کوباضابطہ درخواست دے دی،وزیراعظم قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ کاسنگ بنیادرکھیں گے ۔
وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ قائداعظم بزنس پارک میں 10 سال کیلئے ٹیکس چھوٹ ہوگی،قائداعظم بزنس پارک ایک ہزار 536 ایکڑپرمحیط ہے،قائداعظم بزنس پارک میں 200 ایکڑپرلیبرکالونی ہوگی،میاں اسلم اقبال نے کہاکہ 100 ایکڑ رقبہ انٹرچینج کیلئے مختص کیاگیاہے ۔