وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور کے اثاثوں کا ریکارڈ نیب کے حوالے کر دیا گیا ، بڑی خبر

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور کے اثاثوں کا ریکارڈ نیب کے حوالے کر دیا گیا ، ...
وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور کے اثاثوں کا ریکارڈ نیب کے حوالے کر دیا گیا ، بڑی خبر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور کے اثاثوں کا ریکارڈ نیب کے حوالے کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ریونیو نے غلام سرور کے اثاثوں کا ریکارڈ اثاثہ جات کیس کے معاملے میں نیب کے حوالے کر دیاہے ۔ غلام سرور ، اہلیہ ، اور بچوں کی زرعی ، کمرشل اور رہائشی جائیدادوں کا ریکارڈ پیش کیا گیاہے جبکہ نیب نے ایف بی آر اور الیکشن کمیشن سے بھی غلام سرور کا ریکارڈ لینے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ نیب ذرائع کا کہناہے کہ تمام اداروں سے ریکارڈ کے بعد اثاثوں کا تقابلی جائزہ لیا جائے گا ۔

مزید :

قومی -