سٹیٹ بینک نے قوانین کی خلاف ورزی پر بینکوں کو 1 ارب68 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا

سٹیٹ بینک نے قوانین کی خلاف ورزی پر بینکوں کو 1 ارب68 کروڑ روپے جرمانہ عائد ...
سٹیٹ بینک نے قوانین کی خلاف ورزی پر بینکوں کو 1 ارب68 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اینٹی منی لانڈرنگ یونٹ کی کارروائی پرسٹیٹ بینک نے قوانین کی خلاف ورزی پر 15 کمرشل بینکوں پر جرمانے عائد کردیئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹیٹ بینک نے قوانین کی خلاف ورزی پر 15 کمرشل بینکوں پر بھاری جرمانے عائد کردیئے ، بینکوں کی جانب سے صارفین کی معلومات نہ رکھنے اورفارن ایکس چینج قوانین کی خلاف ورزیاں کی گئی، بھاری جرمانے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی فنانسنگ پر کئے گئے۔

15 بینکوں پر قوانین کی خلاف ورزی پر ایک ارب68 کروڑ روپے کے بھاری جرمانے کئے گئے، 15 بینکوں پر مارچ سے جون کے دوران جرمانے کئے گئے ہیں، سٹیٹ بینک نے بینکوں کے نام کی تفصیلات بھی جاری کردیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -