عثمان بزدار کی کابینہ میں تبدیلی کا امکان،2وزراے کے قلمدان تبدیل،2کی چھٹی متوقع

عثمان بزدار کی کابینہ میں تبدیلی کا امکان،2وزراے کے قلمدان تبدیل،2کی چھٹی ...
عثمان بزدار کی کابینہ میں تبدیلی کا امکان،2وزراے کے قلمدان تبدیل،2کی چھٹی متوقع

  

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) پنجاب کابینہ میں تبدیلی کی لہر آنے کا امکان ہے، چار وزرا ءکے سر پر خطرے کی تلوار لٹکنے لگی، دو وزرا ءکے قلمدان تبد یل جبکہ دو سے قلمدان واپس لیے جا سکتے ہیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ میں کارکردگی کی بنیاد پر تبدیلی کا معاملہ بجٹ کے باعث موخر کر دیا گیا تھا، تاہم ا ب جلدہی کابینہ میں تبدیلی آنے کا امکان ہے۔

روزنامہ پاکستان  کے مطابق چار وزرا ءکی کارکردگی اطمینان بخش نہ ہونے پر انہیں تبدیل کیا جا سکتا ہے جن میں صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس، صوبائی وزیرسپورٹس تیمور بھٹی، صوبائی وزیراقلیتی اعجاز عالم آگسٹن اور صوبائی وزیر سی ایم آئی ٹی اجمل چیمہ شامل ہیں۔ڈاکٹر مراد راس اور تیمور بھٹی کے قلمدان تبدیل کیے جا سکتے ہیں جبکہ اعجازعالم آگسٹن اور اجمل چیمہ سے وزارتیں واپس لی جا سکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق6سے7وزرا ءکو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں کابینہ سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -