ٹریفک حادثے کے دوران پولیس اہلکار جاں بحق

ٹریفک حادثے کے دوران پولیس اہلکار جاں بحق
ٹریفک حادثے کے دوران پولیس اہلکار جاں بحق

  

لاہور(خبر نگار) صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک حادثے کے دوران پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ہے۔

بتایا گیاہے کہ قصور کا رہائشی نوجوان محمد نعیم ایس پی یو یونٹ میں تعینات تھا اور گزشتہ کئی ماہ سے سی پی او آفس لاہور آئی جی پولیس پنجاب کی سیکورٹی کی ڈیوٹی پر مامور تھا۔پولیس کے مطابق نوجوان پولیس اہلکار تین روز قبل آئی جی آفس سے ڈیوٹی ختم کر کے اپنے گھر قصور جا رہا تھا۔ راستے میں ٹریفک حادثہ کے دوران شدید زخمی ہو گیا۔ اسے مقامی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا کہ تین روز زندگی اور موت کی کشمکش کے بعد آج صبح زندگی کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق نوجوان پولیس اہلکار محمد نعیم کی عید الاضحی کے بعد شادی تھی۔پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے ۔اسی طرح سبزہ زار کے علاقے میں کھاڑک سٹاپ کے قریب پیدل سڑک کراس کر رہا تھا کہ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والے شخص کی شناخت محمد اعجاز کے نام سے ہوئی ہے اور اسے سوشل سیکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ میں داخل کروادیا گیا ہے۔جہاں زخمی شخص محمد اعجاز کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -