وہاب ریاض نے ٹیسٹ کرکٹ کے حوالے سے ایک اور بڑا اعلان کر دیا ، شائقین کرکٹ کیلئے اہم خبر

وہاب ریاض نے ٹیسٹ کرکٹ کے حوالے سے ایک اور بڑا اعلان کر دیا ، شائقین کرکٹ ...
وہاب ریاض نے ٹیسٹ کرکٹ کے حوالے سے ایک اور بڑا اعلان کر دیا ، شائقین کرکٹ کیلئے اہم خبر

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے معروف باولر وہاب ریاض نے ٹیسٹ میں واپسی کیلئے اپنی خود کو جسمانی اور ذہنی طور پر تیار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق پیسر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ نیٹ پریکٹس میں مطلوبہ فارم اور فٹنس حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کی ہے، ضرورت پڑنے پرخدمات حاضر ہوں گی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں اپنی یادیں تازہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ2010 کے دورہ انگلینڈ میں عمر گل کے انجرڈ ہونے پر ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع ملا، ابتدا میں تھوڑی گھبراہٹ تھی،کپتان کی حوصلہ افزائی پر بھرپور رفتارکے ساتھ بولنگ کی، میں اینڈریو اسٹروس، جوناتھن ٹروٹ، کیون پیٹرسن اور ایون مورگن کی وکٹیں لینے میں کامیاب رہا، بعد ازاں ٹیل اینڈرز میں سے مزاحمت کرنے والے اسٹورٹ براڈ کو سلو بال پر پویلین بھیجا، ڈیبیو پر 5 وکٹوں نے اعتماد میں اضافہ کیا لیکن سب سے زیادہ خوشی مورگن کی وکٹ سے حاصل ہوئی، ان دنوں انگلش بیٹسمین کی صلاحیتوں اور اسٹروکس کا بڑا چرچا تھا، میں چاہتا تھا کہ ان کوضرورآوٹ کروں اور اس میں کامیابی ہوئی۔

وہاب ریاض نے کہا کہ حالیہ دورے میں پاکستان کو ضرورت ہوئی تو ذہنی اور جسمانی طور پر ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے تیار ہوں،اس چیلنج کیلیے نیٹ میں سخت محنت کی ہے۔یاد رہے کہ وہاب ریاض نے طویل فارمیٹ سے عارضی رخصت لی ہوئی تھی جو انگلینڈ روانگی سے قبل ختم کردی۔

مزید :

کھیل -