ٹک ٹاک ڈیلیٹ کرنے کی ای میل غلطی سے کی گئی،ایمازون کی وضاحت بھی آگئی

ٹک ٹاک ڈیلیٹ کرنے کی ای میل غلطی سے کی گئی،ایمازون کی وضاحت بھی آگئی
ٹک ٹاک ڈیلیٹ کرنے کی ای میل غلطی سے کی گئی،ایمازون کی وضاحت بھی آگئی

  

نیویارک (آئی این پی ) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون نے اپنے ملازمین کو موبائل سے ٹک ٹاک ایپ ہٹانے سے متعلق ای میل پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ای میل غلطی سے ہوگئی تھی۔

ایمازون نے ایک روز قبل اپنے ملازمین کو ای میل بھیجی دی تھی جس میں کہا گیا کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے وہ اپنے ان موبائل ڈیوائسز سے ویڈیو شیئرنگ چینی ایپ 'ٹک ٹاک' کو 10 جولائی تک ہٹا دیں جن پر وہ کمپنی کا ای میل اکاؤنٹ استعمال کرتے ہیں تاہم ٹک ٹاک کو بدستور ڈیسک ٹاپ پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تاہم ایمازون نے ایک روز بعد ہی اپنا بیان بدلتے ہوئے اسے غلطی سے بھیجی گئی ای میل قرار دیا ہے۔

ایمازون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ملازمین کو یہ ای میل غلطی سے بھیج دی گئی، ہماری پالیسی میں ٹک ٹاک کو لے کر فی الحال کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے‘۔

مزید :

بین الاقوامی -