مقبوضہ کشمیر ،علیحدگی پسند رہنمااشرف صحرائی کو گرفتار کرلیاگیا
سرینگر (آئی این پی ) مقبوضہ کشمیر میں علیحدگی پسند رہنما اشرف صحرائی کو سری نگر میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس پارٹی نے سینئر علیحدگی پسند رہنما اور تحریک حریت کے چیئرمین اشرف صحرائی کوصبح 5:30 بجے گرفتار کرلیا۔ علیحدگی پسند رہنما کی گرفتاری سری نگر کے باغات برزلہ میں واقع ان کی رہائش گاہ سے ہوئی ہے۔حریت رہنما کو پبلک سیفٹی ایکٹ(پی ایس اے) کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ صحرائی تحریک حریت کے چیئرمین ہیں جس کی سربراہی پہلے سید علی شاہ گیلانی کر رہے تھے۔ جنھوں نے حال ہی میں حریت کانفرنس سے بطور چیئرمین استعفی دیا تھا۔حریت کانفرنس مختلف گروہوں کا اتحاد ہے اور تحریک حریت ان میں سے ایک ہے۔