کشمیری مزاحیہ اداکار شادی لال کول کا انتقال ہو گیا

کشمیری مزاحیہ اداکار شادی لال کول کا انتقال ہو گیا
کشمیری مزاحیہ اداکار شادی لال کول کا انتقال ہو گیا

  

سرینگر (آئی این پی ) مقبوضہ کشمیر کے معروف تھیٹر، ٹیلی ویژن مزاحیہ اداکار اور ریڈیو جوکی شادی لال کول کا اتوار کی صبح جموں میں انتقال ہوگیا۔کول ایک ممتاز کشمیری مزاح نگار کے طور پر جانے جاتے تھے۔ انہوں نے کئی ٹی وی سیریلز میں اداکاری کی۔ وہ کشمیر کے سری نگر کے علاقے چھوٹا بازار سے تعلق رکھتے تھے۔

انہوں نے صبح 2:45 بجے آخری سانس لی۔ ان کے بیٹے وجئے ایس کول نے فیس بک پر شادی لال کول کے انتقال ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے بیماری سے لڑتے ہوئے ان کے والد کا صبح انتقال ہو گیا ہے۔ شادی لال کول کے انتقال کی خبر سے پورے جموں و کشمیر میں غم کا ماحول ہے۔گزشتہ چار دہائیوں سے کول نے اپنی اداکاری اور اپنی آواز سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی تھی۔

مزید :

تفریح -