ایشوریا رائے بھی کورونا کا شکار، بچن خاندان کے4 بنگلوں میں مقیم درجنوں افراد مشتبہ قرار

ایشوریا رائے بھی کورونا کا شکار، بچن خاندان کے4 بنگلوں میں مقیم درجنوں افراد ...
ایشوریا رائے بھی کورونا کا شکار، بچن خاندان کے4 بنگلوں میں مقیم درجنوں افراد مشتبہ قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس نے بچپن خاندان میں گھر کرلیا۔ سپر سٹار امیتابھ بچن اور ابھیشک بچن کے بعد ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی ارادھیا بچن کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

بچن خاندان کے چاروں بنگلے سیل کرکے ان میں مقیم دودرجن سے زائد افراد کو مشتبہ قراردیا گیاہے جب کہ امیتابھ کی اہلیہ جیا بچن کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق امیتابھ بچن اور ابھیشک کے بعد ایشوریا رائے میں بھی کورونا کی علامات پائی جاتی تھیں جس کے باعث انہوں نے اپنا اور اپنی بیٹی کا ٹیسٹ کرایا جو کہ مثبت نکلا۔ ممبئی کی برہان میونسپل کارپوریشن کا کہنا ہے کہ اگر ایشوریا گھر میں قرنطینہ کرنا چاہتی ہیں تو انہیں اس سلسلے میں تحریری طور پر آگاہ کرنا ہوگا۔

بچن خاندان میں کورونا کی تصدیق پر فلمی ستاروں اور مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کااظہارکیاہے۔

اس سے قبل امیتابھ اور ابھیشک کا نتیجہ مثبت آنے پر انہیں ہسپتال منتقل کیاگیاہے۔ 

برہان میونسپل کارپوریشن کے اسسٹنٹ میونسپل کمشنر کاکہنا ہے کہ بچن خاندان کے چاروں بنگلے سیل کردیے گئے ہیں جب کہ ان میں مقیم سٹاف ممبران سمیت 30 افراد  کو ہائی رسک  قرار دیا گیاہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امیتابھ بچن نے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور انہیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے اہلخانہ اور سٹاف کے بھی ٹیسٹ لے لیے گئے ہیں جن کے نتائج کا انتظار ہے۔ امیتابھ بچن نے ان تمام لوگوں سے درخواست کی کہ وہ بھی اپنے ٹیسٹ کرائیں جنہوں نے گزشتہ 10 روز کے دوران ان سے ملاقات کی تھی۔

خیال رہے کہ بھارت کورونا سے متاثر ہونے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں اب تک کورونا کے 8 لاکھ 49 ہزار 785 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ اس وبا کی وجہ سے بھارت میں ہلاکتوں کی تعداد 22 ہزار 684 ہوگئی ہے۔

مزید :

تفریح -