منشیات فروش اس مسئلے سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کررہا ہے، علی زیدی کا سعید غنی کی پریس کانفرنس پر ردعمل

منشیات فروش اس مسئلے سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کررہا ہے، علی زیدی کا سعید ...
منشیات فروش اس مسئلے سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کررہا ہے، علی زیدی کا سعید غنی کی پریس کانفرنس پر ردعمل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر علی زیدی نے سعید غنی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ منشیات فروش اس مسئلے سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کررہا ہے،میری درخواست ہے عزیر بلوچ کو رینجرز کی تحویل میں دیاجائے ،عزیر بلوچ اگر سندھ پولیس کی تحویل میں رہا تو اسے طاقتور مافیا سے خطرہ ہے ۔

 

وفاقی وزیر علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ منشیات فروش اس مسئلے سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کررہا ہے،عزیر بلوچ کئی سال سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں ہے، عزیر بلوچ کو استعمال کرنے والی طاقتور سیاسی شخصیات آزاد ہیں ۔

 

علی زیدی نے کہاکہ میں نے اپنے ملک اور دہشتگردی کاشکارلوگوں کیلئے اپنے حصے کاکام کردیا،میں نے یہ کام کرنے کیلئے اپناسب کچھ خطرے میں ڈال دیامجھے اور میرے خاندان کو دھمکیاں دی گئیں ۔میں معاملے کو سپریم کورٹ لے کر جاﺅں گا ،امید ہے عدالت انصاف کرے گی ۔

 

علی زیدی نے کہاکہ میری درخواست ہے عزیر بلوچ کو رینجرز کی تحویل میں دیاجائے ،عزیر بلوچ اگر سندھ پولیس کی تحویل میں رہا تو اسے طاقتور مافیا سے خطرہ ہے ،عزیربلوچ بھی یہی خدشہ جے آئی ٹی رپورٹ میں ظاہر کرچکا ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -